ہیلتھ کارڈ پر علاج بند کرنے کی خبریں، وزیر اعلیٰ پنجاب کا بھی ردعمل آ گیا

Jul 03, 2023 | 11:56:AM

(24 نیوز ) ہیلتھ کارڈ پر علاج بند کرنے کی خبروں کے بعد نگران وزیر اعلیٰ پنجاب  سید محسن رضا نقوی نے ردعمل دیتے ہوئے تمام خبروں کو غلط قرار دے دیا ہے ۔
 تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ہیلتھ کارڈ بالکل بند نہیں ہورہے اور کسی غریب کا علاج بند نہیں ہورہا،نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے رات گئے لاہور میں اکبرچوک فلائی اوور منصوبے کا دورہ کیا اورکام کی رفتار کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پرھیں:آئی ایم ایف سے معاہدہ ، سٹاک ایکس چینج سے اچھی خبر آ گئی

لاہور اکبر چوک فلائی اوور منصوبے کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کے دوران محسن نقوی نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کا غلط استعمال بند کیا ہے، دل کے آپریشن بالکل بند نہیں کیے،  صرف نجی اسپتال میں دل کے آپریشن پر 30 فیصد ادا کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں