عیدالاضحیٰ پر کتنے جانور فروخت کیے گئے؟ اعدادو شمار جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(نایاب) عیدالاضحیٰ پر پنجاب کیٹل مارکیٹ کے زیر انتظام 118 مویشی منڈیاں قائم کی گئی تھیں۔ صوبہ کی 118 منڈیوں میں 7 لاکھ 62 ہزار 891 جانور فروخت ہوئے۔
لاہور ڈویژن کی 4 منڈیوں میں 1لاکھ 86 ہزار 450 جانور فروخت ہوئے، ملتان ڈویژن کی 15 منڈیوں میں 1 لاکھ 26 ہزار جانور فروخت ہوئے، بہاولپور کی 19 منڈیوں میں 59 ہزار 468 جانور فروخت ہوئے، ڈی جی خان کی 22 منڈیوں میں 1 لاکھ 3 ہزار جانور فروخت ہوئے۔
مزید پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا تربت میں شہید جوانوں کو خراج عقیدت
ساہیوال میں قائم 17 منڈیوں میں 78 ہزار 974 جانور فروخت ہوئے، فیصل آباد کی 15 منڈیوں میں 1 لاکھ 53 ہزار 967 جانوروں کی خریدو فروخت ہوئی، گوجرنوالہ کی 5 منڈیوں میں صرف 18 ہزار جانور فروخت ہوئے، سرگودھا کی 14منڈیوں میں 36 ہزار 180 جانور فروخت کئے گئے اور راولپنڈی کی 7 منڈیوں میں 41 ہزار 576 جانور کی خرید و فروخت ہوئی۔