ملک میں 9نئے صوبے بنانے کی تجویز

Jul 03, 2023 | 14:59:PM

(24نیوز)ایک بار پھر ملک میں نئے صوبے بنانے کی آواز اٹھنے لگی ،اس بار کسی اور نے نہیں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے اس حوالے سے بات کی ہے،کہتے ہیں کہ ملک میں 9 نئے صوبے بنانے چاہئیں۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو  دیتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نےکہا کہ کراچی کو  بالکل الگ صوبہ بنانا چاہیے، بلوچستان کے 3 اور  پنجاب میں بھی 3 الگ صوبے بنانے چاہئیں۔ وفاق کے زیر انتظام سابقہ علاقے فاٹا کو بھی الگ صوبہ بنانا چاہیے اور  ایک صوبہ ہزارہ کا بھی بننا چاہیے۔

ضرور پڑھیں:پی ٹی آئی نے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا
مرزا محمد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جتنے زیادہ صوبے ہوں گے اتنا بہتر ہوگا، 18 ویں ترمیم کے بعد صوبوں کو  اپنا اپنا حصہ ملتا رہےگا، نئے صوبے بنیں گے تو آپ کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت حصہ ملتا رہےگا۔ حکومت نے فاٹا کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے، آج بھی فاٹا کے لوگوں کو کئی تحفظات ہیں اور  انہیں کئی مشکلات درپیش ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے  وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ بھی فنڈز کا معاملہ اٹھایا ہے، ملک میں نئے صوبے بنیں گے تو مسائل حل ہوں گے۔

مزیدخبریں