(ویب ڈیسک) دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت سر کرنے کی مہم کے دوران ہسپانوی سیاح چل بسے۔
اسسٹنٹ کمشنرصداقت علی نے ہسپانوی سیاح کے موت کی تصدیق کردی ہے۔ اے سی صداقت علی کے مطابق ہسپانوی سیاح کی موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی۔
ہسپانوی سیاح کی شناخت کے حوالے سے فی الحال مزید تفصیلات سامنے نہ آسکی ہیں۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی میں ایک اور دھڑا؟پرانے ساتھی نے عمران خان کو بڑا جھٹکا دے دیا
واضح رہے کہ 8126 میٹر بلند نانگا پربت دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی ہے جسے آج پاکستان کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی سر کرتے ہوئے پہلی پاکستانی کوہ پیما بن گئیں ہیں۔