سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کب وطن واپس لوٹیں گے، فیصلہ ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ساجد بلوچ) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے اہم خبر سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نواز کی اعلیٰ قیادت نے طویل مشاورت کے بعد میاں نواز شریف کی پاکستان واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: نواز شریف کی دبئی میں اہم سیاسی ملاقاتیں جاری، پی پی قیادت سے ایک اور ملاقات ہوگی
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں محمد نوازشریف مریم نواز کے ساتھ دبئی سے جدہ جائیں گے جہاں کئی اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے بعد وہ 10 جولائی کو واپس لندن چلے جائیں گے۔ اسکے بعد مریم نواز سمیت دیگر باقی قیادت پاکستان لوٹ آئے گی۔
ذرائع کے مطابق میاں محمد نواز شریف اگست کے پہلے 15 روز میں وطن واپس لوٹ کر اپنی جماعت کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔