سونے کی قیمت میں بھی بڑی کمی 

Jul 03, 2023 | 17:53:PM

(24 نیوز)آئی ایم ایف معاہدے کے بعد سٹاک مارکیٹ کی اونچی اڑان اور ڈالر سستا ہونے کے باعث سونے کی قیمت میں بھی بڑی کمی ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر مہنگاہوکر 1912 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا جبکہ پاکستان میں ایک تولہ سونا 8800 روپے سستا ہوگیا ،ایک تولہ سونا گھٹ کر 2 لاکھ 7 ہزار 200 روپے تک گرگیا،دس گرام سونا 7544 روپے سستاہوکر 1 لاکھ 77 ہزار 641 روپے تک گرگیا ،ایک تولہ چاندی 50 روپے کمی سے 2500 روپے پر آگئی۔

یہ بھی پڑھیں: یااللہ خیر!!پاکستان کا بڑا صوبہ زلزلے سے لرز اٹھا

مزیدخبریں