این ڈی ایم اے نے جولائی کے پہلے ہفتے میں مون سون بارشوں پر الرٹ جاری کردیا

Jul 03, 2023 | 18:34:PM

(24 نیوز) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے  جولائی کے پہلے ہفتے ہی  مون سون بارشوں  کے پیش نظر   الرٹ جاری کردیا ۔

این ڈی ایم اے کے مطابق پہلی مون سون بارشوں کا سلسلہ3 تا 8 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے، ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا کہ مون سون کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی، طوفان کے ساتھ شدید بارشیں متوقع ہیں، بارشوں سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈ اور نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

این ڈی ایم اے نے ممکنہ موسمی صورتحال کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں  کو ہنگامی مشینری و عملے کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردیں گئی۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کے خریداروں کیلئے اچھی خبر،ایک ہی دن میں فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

ترجمان این ڈی ایم اے نےکہا کہ ضلعی انتظامیہ ایمرجنسی میڈیکل عملہ کی موجودگی یقینی بنائےگی جبکہ سیاح و مسافر سفر سے قبل موسمی حالات سے با خبر رہیں،کسان و مویشی مالکان موسمی حالات کے پیش نظر ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، متعلقہ ادارے سیلاب کے خطرے سے دوچار علاقہ مکینوں کو پیشگی اطلاع فراہم کریں۔

مزیدخبریں