یونان کشتی حادثہ، گرفتار انسانی اسمگلرز کے اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے

Jul 03, 2023 | 18:41:PM

(24 نیوز) یونان کشتی حادثے کی تحقیقات کےحوالےسے بڑی خبر سامنے آئی ہے جس کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے گرفتارانسانی اسمگلرزکےبینک اکاؤنٹس منجمد کر دیےگئے ہیں۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق  مذکورہ ملزمان کیخلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کےتحت کارروائی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جبکہ حادثےمیں ملوث انسانی اسمگلرز کےشناختی کارڈ اور پاسپورٹس بھی منسوخ کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محسن حسن بٹ اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نارتھ رانا عبدالجبار نے ایف آئی اے لاہور زون دورہ کیا جہاں انہیں یونان کشتی حادثے کے حوالے سے تحقیقات اور پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔

انہیں بتایا گیا کہ یونان کشتی حادثے میں لاہور اور فیصل آباد زون نے اب تک 5 انکوائریاں اور 149 مقدمات درج کیے جاچکے ہیں جبکہ لاہور اور فیصل آباد زون نے کشتی حادثے میں ملوث 41 انسانی اسمگلروں کو بھی گرفتار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: حساس ڈیٹا چوری ہونے کا خدشہ ، حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا

اس موقع پر ڈی جی ایف آئی اے نے یونان کشتی حادثے میں ملوث ملزمان کو فوراً گرفتار کرنے کیلئے مزید ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم جاری کیا اور کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لایے جائیں۔

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے یونان کشتی حادثے میں ملوث ملزمان کیخلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کا حکم جاری کیا اور کہا کہ کشتی حادثے میں ملوث ایجنٹوں کے شناختی کارڈ اور بنک اکاؤنٹس فوری طور پر بلاک کیے جائیں۔

مزیدخبریں