وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں میں یاد گار شہدا ء کے قیام کے حوالے سے قائم مقام صدر کا وزیراعظم کو خط

Jul 03, 2023 | 19:01:PM

(24 نیوز)قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے  وزیراعظم شہباز شریف کووفاقی و صوبائی دارالحکومتوں میں یاد گار شہدا ء کی تعمیر ، شہدائے ملت کی تصاویر اور پاکستانی پرچم کا نصاب کرنے کے حوالے سے خط ارسال کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  قائم مقام صدر صادق سنجرانی   نے وزیراعظم شہباز  شریف کو خط میں لکھا کہ اس دھرتی کے استحکام اور بقاء کے لئے ہمارے شہداء کی قربانیاں بھی ناقابل فراموش ہے،ہمارے شہداء ہمارے محسن ہیں، پاکستان میں امن و امان ہمارے بہادر شہداء کی لازوال قربانیوں کا نتیجہ ہے، ہم پر فرض ہے کہ اپنے شہداء کو عوام بالخصوص نوجوان نسل کے دلوں میں زندہ رکھیں۔

خط کے متن میں لکھا گیا کہ مجھے امید ہے کہ آپ جلد از جلد اس ضمن میں ہدایات جاری کریں گے، یہ ایک چھوٹی سی کاوش ہوگی، ان بہادر اور ناقابل تسخیر شہداء کو خصوصی خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے جہنوں نے ہماری اور اس ملک کی امن و سلامتی کے لئے اپنی جانوں کی قربانی دی۔

متن میں موقف اپنایا گیا کہ اس ضمن میں وفاقی حکومت وفاقی سطح پر اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر صوبائی دارالحکومتوں میں یادگار شہداء کے قیام کو یقینی بنائے،ہوائی اڈوں، سرکاری امارات، اسکول، اہم شاہراہوں اور دیگر مقامات پر بھی شہداء کی تصاویر اور پاکستانی پرچم نصاب کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کب وطن واپس لوٹیں گے، فیصلہ ہوگیا

مزیدخبریں