(24 نیوز) وفاقی کابینہ نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی بل 2023 کی منظوری دیدی ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی سپورٹس پالیسی 2022 تا 2027 وفاقی کابینہ میں پیش نہ ہوسکی اور نہ ہی افغان مہاجرین کے لیے پروف آف رجسٹریشن کا ایجنڈہ کابینہ میں پیش ہوسکا۔
یہ بھی پڑھیں: ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری، حکومت نے بڑی منظوری دے دی
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی کے لیے قانون سازی، پرائیوٹ سکیورٹی ریگورلیٹری بل اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی بل 2023 کی منظوری دی ہے۔