آندھی، گرج چمک، بارش، محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

Jul 03, 2023 | 20:26:PM

(24 نیوز)  محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی ہے کہ ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟ کون سے علاقوں میں سورج آگ برسائے گا اور کن کن علاقوں میں ابر کرم برسیں گے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا،  اسلام آباد،خطۂ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شدید گرمی کے اثر سے  راول ڈیم جھیل خشک ہونا شروع 

محکمہ موسمیات کے مطابق کل کے روز اسلام آباد میں  آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے، خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد ، بالاکوٹ،  چارسدہ ، مردان، پشاور، کوہاٹ ،کرم، بنوں، وزیرستان اورڈی آئی خان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ چندمقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے۔

پنجاب میں مری، گلیات ، راولپنڈی،جہلم،اٹک،چکول، سرگودھا،میانوالی،فیصل آباد، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،  بہاولنگر،نارووال، سیالکوٹ، ساہیوال، گوجرانوالہ ، گجرات، منڈی بہاؤالدین،حافظ آباد  ، اور لاہور میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ چندمقامات پر موسلا دھار بارش کی امید ہے۔ پنجاب کے دیگر اضلاع میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، بعد از دوپہر قلات،خضدار،ژوب  اور بارکھان میں چند مقامات پر  آندھی اور بارش کا امکان ہے۔ سندھ کےبیشتر اضلاع میں بھی موسم شدیدگرم اور مرطوب رہے گا۔ کشمیر اور  گلگت بلتستان میں گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ کشمیر میں چندمقامات پر موسلا دھار بارش کے قوی امکان ہیں۔

مزیدخبریں