الیکٹرونک چلاننگ میں نصف سنچری کرنے والی گاڑی پکڑی گئی، بھاری جرمانہ عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ای چلاننگ میں ففٹی کرنے والی گاڑی پکڑی گئی، 27 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) مستنصر فیروز کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور کے علاقہ کینٹ میں الیکٹرونک چلاننگ میں نصف سنچری کرنے والی گاڑی پگڑی گئی، ای چلاننگ کی مد میں ڈرائیور کو 25 ہزار اور بغیر لائسنس کے ڈرائیورنگ کرنے پر 2 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا، گاڑی کے کاغذات قبضہ میں لے لیے ہیں، مالکان کی جانب سے جرمانہ جمع کروانے پر کاغذات واپس کر دیئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عید کے روز سجدے کی حالت میں نوجوان کو زندگی کی بڑی خوشی مل گئی
انہوں نے مزید بتایا کہ سٹی ٹریفک پولیس کی 17 ٹیمیں ای چلاننگ کی مد میں چالان جمع نہ کروانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہی ہیں، ٹریفک پولیس وارڈنز کو ڈیوائسز اور پرنٹرز بھی مہیا کر دیئے گئے ہیں جن کی مدد سے چالان نہ دہندگان کے خلاف کارروائی باآسانی کی جا رہی ہے، ای چلان جمع نہ کروانے والوں کے خلاف سیف سٹی اور ٹریفک پولیس کی مشترکہ طور پر کارروائیاں جاری ہیں، شہری ہر صورت ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کریں اور ان کا احترام کریں۔