قرآن پاک کی بے حرمتی، سعودی عرب نے سویڈش سفیر کو طلب کرلیا

Jul 03, 2023 | 21:41:PM

 (ویب ڈیسک)سعودی عرب نے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے پر مذمت کرنے کے لیے سویڈن کے سفیر کو طلب کرلیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ نے سویڈن کے سفیر کو طلب کرکے اس بات پر زور دیا کہ ان تمام اقدامات کو روکا جائے جو براہ راست رواداری، اعتدال پسندی اور انتہا پسندی کو ترک کرنے کے اقدار کو عام کرنے کی بین الاقوامی کوششوں کے منافی ہیں اور ریاست اور لوگوں کے درمیان تعلقات کے لیے باہمی احترام کو کمزور کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ 28 جون کو ایک شخص نے ملک میں عیدالاضحیٰ کے پہلے دن اور سعودی عرب میں حج کے اختتام پر اسٹاک ہوم کی مرکزی مسجد کے باہر قرآن پاک کے اوراق پھاڑ کر نذرآتش کر دیے تھے۔سویڈن میں پیش آنے والے اس واقعے پر پاکستان، ترکیہ، اردن، فلسطین، سعودی عرب، مراکش، عراق اور ایران سمیت متعدد ممالک کی جانب سے شدید تنقید کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پانی میں خطرناک وائرس کی موجودگی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، پہلا کیس سامنے آگیا

مزیدخبریں