زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 53 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اضافہ 30 کروڑ ڈالر کے حکومتی کمرشل قرضوں کی وصولی سے ہوا۔
23 جون کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مجموعی مالیت 4 ارب 6 کروڑ 99 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 27 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: آئی ایم ایف معاہدہ ملکی معیشت کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا، ایف پی سی سی آئی
اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 9 ارب 34 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ چکے ہیں۔
خیال رہے کہ زرمبادلہ کے مجموعی ملکی زخائر میں 47.70 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔