چیئرمین پی سی بی الیکشن کے خلاف دائر درخواست پر عدالت نے حکم امتناع جاری کردیا

Jul 03, 2023 | 22:40:PM
چیئرمین پی سی بی الیکشن کے خلاف دائر درخواست پر عدالت نے حکم امتناع جاری کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) چیئرمین پی سی بی الیکشن کے خلاف دائر درخواست پر عدالت نے چیئرمین پی سی بی الیکشن پر حکم امتناع جاری کردیا۔

پشاور ہائی کورٹ میں چیئرمین پی سی بی الیکشن کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس سید ارشد علی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی، عدالت نے چیئرمین پی سی بی الیکشن پر حکم امتناع جاری کر دیا اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: مقدمات سے بری شہریوں کا نام کریمنل ریکارڈ سے خارج نہ کرنے کیخلاف درخواست پررپورٹ طلب 

وکیل درخواست گزار فضل الحق کوہ دامانی ایڈوکیٹ نے عدالت سے استفسار کیا کہ پی سی بی چیئرمین الیکشن آج ہورہا ہے، درخواست گزار پی سی بی بورڈ آف گورنر کا ممبر ہے، ممبران پورے نہیں ہیں اور آج الیکشن ہورہا ہے، 16 ممبران میں چار ابھی نہیں ہیں یہ کیسے الیکشن کرا سکتے ہیں، الیکشن پر بلوچستان اور لاہور ہائیکورٹ نے سٹے آرڈر بھی جاری کیا ہے۔

درخواست گزار وکیل کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے چیئرمین پی سی بی الیکشن پر سٹے آرڈر جاری کردیا اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب بھی طلب کرلیا۔