درہ آدم خیل میں عالم دین کرنٹ لگنے سے جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) کوہاٹ کے قبائلی سب ڈویژن درہ آدم خیل میں ایک عالم دین مبینہ طورپربجلی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے تاہم تجہیز و تکفین سے قبل پیشانی پر پسینہ ظاہرہونے سے رشتہ داروں نے انہیں زندہ سمجھ کر دوبارہ ہسپتال پہنچادیا جہاں ڈاکٹروں نے مرحوم کی موت کی تصدیق کردی ۔
بتایاجاتا ہے کہ درہ آدم خیل کے علاقہ شیراکی باش خیل سے تعلق رکھنے والے متوفی مولانا نظام الدین نے گزشتہ روز اپنے گھرمیں علمائے کرام اور دوستوں کی دعوت کی تھی جہاں مبینہ طور پر روم کولرکے شاٹ سرکٹ کی وجہ سے انہیں بجلی کازوردار جھٹکالگا جس پر وہ بے ہوش ہوگئے۔مولانا کو فوری طورپر پشاورلے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے موت کی باقاعدہ تصدیق کردی جس پر عزیزاقارب نے اتوار کی شب 9 بجے تجہیز و تکفین کا انتظام کیا تاہم جنازہ اٹھانے سے قبل ہی اچانک متوفی کی پیشانی پر پسینہ آنے سے رشتہ داروں نے انہیں زندہ سمجھ کر ہنگامی بنیادوں پر کوہاٹ ہسپتال پہنچادیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی دوبارہ تصدیق کردی اور پیر کے روز انہیں دفنادیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی،سعودی عرب نے بڑا قدم اٹھا لیا