ڈاکوؤں کا کچے کے علاقے میں پولیس چیک پوسٹ پرحملہ، 2 اہلکارشہید

Jul 03, 2024 | 09:21:AM
ڈاکوؤں کا کچے کے علاقے میں پولیس چیک پوسٹ پرحملہ، 2 اہلکارشہید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ڈاکوؤں نے کچے کے علاقے میں قائم پولیس چیک پوسٹ ددڑ پر حملہ کردیا، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 اہلکار شہید جبکہ ایک ڈاکو ماراگیا۔

تفصیلات کے مطابق 20 سے زائد ڈاکوؤں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 اہلکار موقع پر شہید جبکہ 2 زخمی ہوئے، ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے کچے کی طرف فرار ہو گئے۔

ایس ایس پی بشیر بروہی کاکہنا ہے کہ پولیس کی فائرنگ سے ایک ڈاکو بھی ہلاک ہو گیا جبکہ 3 ڈاکو بھی زخمی ہوئے ہیں، مارا جانے والا ڈاکو نظیر بھیو ڈاکو خادو بھیو کا بھائی ہے، ہلاک ہونے والا ڈاکو 6 دن قبل اغوا ہونے والے تین تاجروں کے اغوا میں ملوث تھا۔

اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اورشہید اہلکاروں کی میتیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس کے مطابق شہید اہلکاروں میں اللّٰہ ڈنو سبزوئی، نثار احمد کلہوڑو جبکہ زخمی اہلکاروں میں زاہد نصیرانی اور انور چنہ شامل ہیں۔