گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

Jul 03, 2024 | 09:31:AM
 گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کہیں دھوپ تو کہیں بادلوں کا سایہ،محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر  کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم کشمیر، بالائی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں چند مقامات پر آندھی چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ رات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم مری،گلیات،راولپنڈی، جہلم، چکوال، اٹک، میانوالی، خوشاب،سرگودھا،منڈی بہاؤ الدین، گجرات،گوجرانوالہ، لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، حافظ آباد، نارووال،سیالکوٹ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال اورنور پور تھل میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔

بہاولپور،بہاولنگر، لیہ، بھکر، ڈیرہ غازی خان،ملتان اور خانیوال میں بعداز دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے،خیبرپختونخواکے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم شام کو بالاکوٹ، مانسہرہ، ایبٹ آباد،بونیر، سوات، شانگلہ، بٹگرام، ہری پور، صوابی، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، کرک، خیبر، باجوڑ اورکرم میں چند مقامات پرتیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم رات میں ژوب، موسیٰ خیل،بارکھان اور خضدار میں چند مقا مات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام یا رات میں مٹھی، بدین، عمرکوٹ، تھرپارکر اور میر پور خاص میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے،کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

دوسری جانب صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان نے موسم کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی جس کے مطابق صوبے کے 15 اضلاع میں 3 سے 7 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون کی تیز ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی حصوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، 3 سے 7 جولائی تک لسبیلہ، خضدار، آواران، جھل مگسی، قلات، نصیر آباد، اوستہ محمد، صحبت پور، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی، موسیٰ خیل، کوہلو، ڑوب، زیارت، بارخان اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔