طوفان کے باعث بھارتی ٹیم کی وطن روانگی تاخیر کا شکار

Jul 03, 2024 | 09:43:AM
طوفان کے باعث بھارتی ٹیم کی وطن روانگی تاخیر کا شکار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بارباڈوس میں سمندری طوفان کے باعث ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم کی وطن روانگی میں مزید چند گھنٹے کی تاخیر ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیم نے مقامی وقت کے مطابق شام کو خصوصی طیارے سے روانہ ہونا تھا لیکن طیارے کی روانگی میں چند گھنٹے کی تاخیر ہوگئی ، بھارتی ٹیم نے بدھ کی رات پونے 8 بجے دہلی پہنچنا تھا تاہم ٹیم کے اب جمعرات کی صبح 4 سے 5 بجے تک پہنچنے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنی فاتح ٹیم کیلئے خصوصی طیارے کا بندوبست کیا ہے، بھارتی بورڈ نے 20 سے زائد صحافیوں کو بھی چارٹرڈ فلائٹ سے وطن روانگی کی پیشکش کی ہے۔

خیال رہے کہ سمندری طوفان کے سبب بھارتی ٹیم کا بارباڈوس میں قیام طویل ہوگیا ہے۔