لوک موسیقی کے شہنشاہ عالم لوہار کو بچھڑے 45 برس بیت گئے

Jul 03, 2024 | 10:34:AM
لوک موسیقی کے شہنشاہ عالم لوہار کو بچھڑے 45 برس بیت گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چمٹا بجا کر جگنی گانے اور دنیا بھر میں دھوم مچانے والے نامور لوک گلوکار عالم لوہار کی آج 45 ویں برسی ہے۔

یکم مارچ 1928 کو گجرات میں پیدا ہونے والے عالم لوہار نے کم عمری میں ہی گلوکاری شروع کردی تھی، گائیکی کا مخصوص انداز، رنگ برنگ لباس اور ہاتھوں میں چمٹا، یہ سب کچھ عالم لوہار کی پہچان بنا، ان کا گایا ہوا گیت جگنی آج بھی لوک موسیقی کا حصہ ہے۔

 مرحوم عالم لوہار نے صرف13 سال کی عمر میں اپنا پہلا البم ریکارڈ کرایا تھا،فنی خدمات پر انہیں پرائیڈآف پرفارمنس سمیت کئی ایوارڈز سے نوازا گیا۔

 عالم لوہار3 جولائی 1979 میں ٹریفک حادثے میں دنیا سے رخصت ہوگئے تھے، وہ چمٹے کی منفرد دھن ،جگنی کا سحر ، گائیگی کے منفرد انداز کے باعث شہرت کی بلندیوں پر پہنچے۔