بڑی تباہی ٹل گئی،اسلام آباد سے بارودی مواد برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی دارالحکومت میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔
پولیس کے مطابق اسلام آباد کے علاقے تھانہ سنگجانی کی حدود میں کارروائی کے دوران پولیس نے ہینڈ گرنیڈ ، ڈیٹونیٹر اور خودکش جیکٹ کا سامان برآمد کر لیا،پولیس آپریشن کے دوران کچھ ملزمان پولیس ٹیم کو دیکھ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر کے بارودی مواد کو ناکارہ بنایا گیا۔
دوسری جانب اسلام آباد کے علاقے تھانہ شہزاد ٹاؤن میں پولیس اہلکاروں پر مبینہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، پولیس نے 2 ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا،پولیس نے دعویٰ کیا کہ 3 مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو روکا گیا تو ایک نے فائرنگ کر دی، اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے 2 ملزم زخمی ہوئے جبکہ فائرنگ کرنے والا ملزم فرار ہو گیا۔
زخمی ملزموں کو گرفتار کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم پولیس کو دہشت گردی سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔