بھکر: وین  اورٹرک میں تصادم، پانچ افراد جاں بحق،سات زخمی

Jul 03, 2024 | 12:07:PM
بھکر: وین  اورٹرک میں تصادم، پانچ افراد جاں بحق،سات زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 بھکر: ناصر آباد کےقریب وین اور ٹرک میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی مسافر وین میانوالی سے جھنگ جارہی تھی جہاں ناصر آباد کے مقام پر وین اور ٹرک میں تصادم ہوا جس سے وین میں سوار 5 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب کنڈیارو کےقریب قومی شاہراہ پرگاڑی درخت سےٹکراگئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ گاڑی بینک کا کیش لےکرجارہی تھی۔