معروف اداکارہ حریم فاروق نے منگنی کرلی؟

Jul 03, 2024 | 12:33:PM
معروف اداکارہ حریم فاروق نے منگنی کرلی؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کی معروف اداکارہ حریم فاروق ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں،اس وقت میڈیا،سوشل میڈیا پر کیوں وائرل ہیں؟

اداکارہ حریم فاروق ایک خوبصورت اور مقبول پاکستانی اداکارہ، پروڈیوسر اور میزبان ہیں، حریم کا ہم ٹی وی پر نشر ہونے والا ڈرامہ سیریل’ دیار  دل‘ ان کی وجہ شہرت بنا، حریم فاروق اپنی کامیاب پروڈکشن وینچرز کے لیے بھی جانی جاتی ہیں، ان کے قابل ذکر ٹی وی ڈراموں میں ’میرے ہمدم میرے دوست‘ دوسری بیوی اور صنم شامل ہیں۔ان کی کامیاب فلموں میں پرچی، ہیر من جا اور دوبارہ پھر سے شامل ہیں، حال ہی میں حریم فاروق کو گرین انٹرٹینمنٹ کے مشہور ڈرامہ سیریل’ 22 قدم‘ میں دیکھا گیا ،شائقین نےان کو کرکٹر کےکردار میں کافی پسند کیا، ان دنوں حریم فاروق اپنے آنے والے ڈرامہ سیریل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ منفی کردار ادا کر رہی ہیں۔


خوبصورت اداکارہ نے حال ہی میں اپنے اکاؤنٹ پر ایک انسٹاگرام ریل شیئر کی ہے جس نے ان کے مداحوں کو حیران کر دیا ہے،انہوں نے اپنے بچپن کے قریبی دوست سعد سلطان کی سالگرہ کے موقع پر ریل شیئر کی  اوردوست کے لیے نوٹ بھی لکھا جس میں انہوں نے اپنی محبت کا اظہار کیا،حریم فاروق نے لکھا کہ سالگرہ مبارک ہو، ہم نے تقریبا آدھی زندگی ایک ساتھ گزاری ہے اب مجھے یہ بھی نہیں معلوم کہ آپ کے بغیر زندگی کیسی ہوگی! 


 حریم فاروق کے کیپشن نے مداحوں کو ان کے موجودہ رشتے کی حیثیت کے بارے میں تجسس میں ڈال دیا اور انہوں نے اداکارہ سے پوچھ گچھ شروع کردی، ایک سوشل میڈیا صارف نے سوال کیا کہ کیا حریم فاروق کی سعد سلطان نامی لڑکے سے منگنی ہوئی ہے؟ ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’’اگر وہ آپ کے لیے اہم ہے تو آپ اس سے شادی کیوں نہیں کرلیتی‘اور بہت سارے مداحوں نے حریم فاروق کو ایسے مہربان اور خیال رکھنے والے دوست سے شادی کرنے کا مشورہ دے دیا۔