شہر یار منور نے حبا بخاری کو نیا نام دے دیا

Jul 03, 2024 | 12:48:PM
شہر یار منور نے حبا بخاری کو نیا نام دے دیا
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  پاکستانی معروف اداکار، فلم پروڈیوسر، ہدایتکار و  ٹیلی ویژن میزبان شہریار منور نے اداکارہ حبا بخاری کو ریٹنگ کوئین قرار دے دیا ۔

حال ہی میں اداکار شہریار منور نے ساتھی اداکارہ حبا بخاری کے ہمراہ انٹرویو دیا ہے جس میں اُنہوں  نے اپنی ساتھی اداکارہ کے ساتھ  دوستی کے بارے میں گفتگو  کرتے ہوئے بتایا کہ یہ الگ بات ہے کہ حبا بخاری شوٹنگ کے لیے تاریخیں بہت دیر سے دیتی ہیں مگر وہ  ایک پرسکون اور ٹھہری ہوئی شخصیت کی مالک ہیں، وہ ریٹنگ کوئین اور ڈرامہ انڈسٹری کی سب سے مصروف ترین اداکارہ بھی  ہیں،حبا بخاری سیٹ پر زیادہ گھلتی ملتی نہیں ہیں اور اپنے موبائل فون کے ساتھ مصروف رہتی ہیں۔

دوسری جانب حبا بخاری  کا اپنے ساتھی اداکار سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہریار منور صدیقی بہت سادہ اور انسان دوست شخصیت کے مالک ہیں، شہرت کے باوجود اِن میں ’میں‘ نام کی کوئی چیز نہیں ہے، وہ شائستہ شخصیت اور کمال کے ہیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ شہریار منور صدیقی کو بھی سیٹ پر دیگر ساتھی اداکاروں یا عملے کے ساتھ گھلنا ملنا بالکل نہیں پسند، شوٹنگ کے دوران وہ اپنے کمرے میں رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ حبا بخاری اور شہریار منور نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’رَد‘ میں ایک ساتھ دیکھے جا رہے ہیں، انڈسٹری کی اس نئی جوڑی کو شائقین کی جانب سے ایک ساتھ خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ حبا بخاری نے  ڈرامہ سیریل ’تیری میری جوڑی‘ سے ڈرامہ انڈسٹری میں ڈیبیو کیا تھا، حبا بخاری نے بہت کم عرصے میں شوبز انڈسٹری میں اپنی جاندار اداکاری اور ہنر کے بلبوتے پر نام کمایا ہے، اداکارہ کی شہرت میں دن بدن اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے جس کی وجہ اُن کے ہر آنے والے ڈرامے کا سپر ہٹ ہو جانا ہے۔