متحدہ عرب امارات میں یکم محرم الحرام کو چھٹی کا اعلان

Jul 03, 2024 | 12:56:PM
متحدہ عرب امارات میں یکم محرم الحرام کو چھٹی کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں پرائیویٹ سیکٹر  کیلئے یکم محرم الحرام کو چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز کئے گئے اعلان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے کے ملازمین کیلئے 7 جولائی کو چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے، متحدہ عرب امارات کی وزارتِ انسانی وسائل نے اسلامی سال کے موقع پر چھٹی کا اعلان کیا جو کہ شروع ہو رہا ہے۔

یو اے ای میں نئے ہجری سال 1446 کا آغاز اتوار سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سیمنٹ کی فی بوری کتنے کی ہو گئی؟

دوسری جانب عمان میں بھی نئے اسلامی سال کے آغاز کے موقع پر سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کیلئے 7 جولائی کو تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔