فرانس میں اقتدار کی دوڑ، جوڑ توڑ شروع،نیشنل ریلی کا راستہ روکنے کیلئے مخالف جماعتیں متحدہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) فرانس میں اقتدار کی دوڑ کے لئے جوڑ توڑ شروع،نیشنل ریلی کو اقتدار میں آنے سے روکنے کےلئے مخالف جماعتیں متحدہ ہوگئیں۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس میں نیشنل اسمبلی کی 577 نشستوں کیلئے ووٹنگ کا سلسلہ ابتدائی مکمل ہوگیا تھا،جس میں صدر میکرون کی جماعت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ،20فیصد ووٹوں کے ساتھ پیچھے رہ گئے تھے،جس میں نیشنل ریلی پارٹی بازی لے گئی تھی۔
صدر میکرون کی جماعت تیسرے نمبر پر رہی ،اقتدار کی دوڑ کے لئے جوڑ توڑ شروع کر دی گئی، نیشنل ریلی کو اقتدار میں آنے سے روکنے کےلئے مخالف جماعتیں متحدہ ہوگئیں،مخالف ووٹوں کی تقسیم روکنے کےلئے 200 امیدوار دوسرے مرحلے سے دستبردارہوگئے۔
صدر ایمانوئل میکروں کو اقتدار حاصل کرنے کے لئے 289 نشستیں حاصل کرنا ہوں گی،انتخابات کے پہلے مرحلے میں امیگریشن مخالف دائیں بازو کی جماعت نے برتری حاصل کی تھی جس میں صدر میکرون کی جماعت تیسرے نمبر پر رہی تھی۔