بجلی کا بل ادا کرنے کیلئے شہری کا اپنا دل اور گردے فروخت کرنے کا اعلان

Jul 03, 2024 | 14:50:PM
بجلی کا بل ادا کرنے کیلئے شہری کا اپنا دل اور گردے فروخت کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بجلی کی بڑھتی قیمتوں نے عوام کا بھرکس نکال دیا ہے، گھر میں کھانے کو ہو یا نہ ہو مجبور و بے کس شہریوں کو بل ہر حال میں ادا کرنا پڑتا ہے، جڑانوالہ میں  بجلی کا بل ادا کرنے کےلئے نوجوان نے اپنا دل اور گردے فروخت کرنے کا اعلان کر دیا۔

جڑانوالہ میں 5سال سے معذوری کی زندگی گزارنے والے نوجوان کی ویڈیو بیان وائرل ہوئی ہے،ویڈیو بیان میں نوجوان کا کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ سال سے معذوری کی زندگی گزار  رہا ہوں بل کہاں سے ادا کروں؟معذور نوجوان نے  حکومت سے اپیل کی ہے میرا دل یا گردے لیکر بجلی کا بل ادا کردیا جائے۔

یاسین نامی نوجوان کا کہنا ہے کہ  حکومت غریب اور نادار خاندانوں کو بجلی مفت دینے کا وعدہ پورا کرے۔سرکل جڑانوالہ کے نواحی گاؤں پنڈی عیسٰی کا رہائشی یاسین حکومت کی جانب سے ریلیف کا منتظر ہے۔

 معذور نوجوان کی ویڈیو سٹی فورٹی ون نے حاصل کر لی ہے۔