(24نیوز)پاکستان اور امریکہ کے درمیان نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں مشترکہ مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق انسداد دہشت گردی کے حوالے سے ہونے والی مشقوں میں ایک دوسرے کی مہارت سے استفادہ کیا جا رہا ہے۔ پاک، امریکہ انفنٹری رائفل کمپنی ایکسچینج ایکسرسائز کا مقصد انسداد دہشت گردی کے لیے سب یونٹ لیول پر ایک دوسرے کی مہارت سے استفادہ کرنا ہے۔
29 جون سے شروع ہونے والی مشقیں دو ہفتے پر محیط ہیں، مشقوں میں پاکستان اور امریکہ کی انفنٹری کمپنیز حصہ لے رہی ہیں۔ مشق کا مقصد انسداد دہشت گردی کے تجربات کا اشتراک کرنے کے علاوہ انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے ضروری مشقوں کے طریقہ کار کو بہتر بنانا ہے۔