سوناکشی سنہا اور ظہیر کے ہنی مون کی تصاویر وائرل

Jul 03, 2024 | 15:33:PM
سوناکشی سنہا اور ظہیر کے ہنی مون کی تصاویر وائرل
کیپشن: سوناکشی اور ظہیر
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر کے ہنی مون کی تصاویر ،ویڈیوز وائرل  ہوگئیں ۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کا سوشل میڈیا پر خوب چرچہ رہا اور تاحال وہ خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، دونوں انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنی شادی کے فنکشن کی ویڈیوزاور تصاویر شیئر کرتے نظر آتے ہیں، گذشتہ دنوں اداکارہ کی جانب سے شوہر ظہیر اقبال کے ہمراہ ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ظہیر اور سوناکشی سنہا ایک شاپنگ مال میں موجود تھے،ظہیر کے ہاتھوں میں سوناکشی سنہا کے سینڈلز  تھے جس  پر سوناکشی سنہا نے کہا تھا’جب آپ ایک تابعدار شوہر سے شادی کریں تو،  ان کے کہنے کا مقصد یہی تھا کہ وہ ان کے شوہر معصوم اور تابعدار ہیں۔

اب دونوں کے ہنی مون کی تصاویر بھی وائرل ہوچکی ہیں، اُن کی یہ تصاویر انسٹاگرام پر بنے پیج ’voompla‘ پر شیئر کی گئیں ہیں، سوشل میڈیا صارفین دلچسپ کمنٹس کررہے جبکہ کچھ انہیں مبارکباد بھی دے رہے ہیں۔