خیبرپختونخوا میں دھماکہ :سابق سینیٹر ھدایت اللہ  خان سمیت 4افراد جاں بحق

Jul 03, 2024 | 18:07:PM
خیبرپختونخوا میں دھماکہ :سابق سینیٹر ھدایت اللہ  خان سمیت 4افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد جان ) خیبر پختونخوا کے علاقے ماموند میں بم دھماکے سے سابق سینیٹر ھدایت اللہ  خان سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کی تحصیل ماموند کے علاقے ڈمہ ڈولہ میں سیاسی رہنما اور سابق سینیٹر ہدایت اللہ خان کی گاڑی پر  بم حملہ کیا گیا جس میں سابق سینیٹر سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے ، پولیس کا کہنا ہے کہ سابق سینیٹر  ضمنی الیکشن کے سلسلے میں تحصیل ماموند گئے تھے جبکہ دھماکہ ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا، دھماکے کے نتیجے میں گاری مکمل طورپر تباہ ہو گئی ، سابق سنیٹر ہدایت اللہ ، سابق گورنر خیبرپختونخوا کے بھائی اور سابق ایم این اے بسم اللہ کے بیٹے تھے۔

 دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر صدر مملکت آصف علی زرداری افسوس کا اظہار کیا اور بم دھماکے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ کی موت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ، صدر مملکت نے دہشت گردی کے  واقعے کی سخت مذمت کی ، صدر مملکت نے جانبحق افراد کے ورثاء کے ساتھ اظہارِ تعزیت  اور جانبحق افراد کیلئے مغفرت،  ورثاء کے لیے صبر جمیل کی دعا ۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے تحصیل ماموند کے علاقے ڈمہ ڈولہ میں دھماکے کی شدید مذمت کی ، سابق سینٹر ہدایت اللہ سمیت 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ،وفاقی وزیرداخلہ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ سابق سینیٹر ہدایت اللہ اور دیگر  3افراد کے جاں بحق ہونے پر دلی دکھ ہوا،دہشت گردی کے خلاف ہر طبقے نے لازوال قربانیاں دی ہیں،شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔