پی سی بی نے چیمپینز ٹرافی کا مجوزہ شیڈول آئی سی سی کو بھجوا دیا 

Jul 03, 2024 | 19:43:PM
پی سی بی نے چیمپینز ٹرافی کا مجوزہ شیڈول آئی سی سی کو بھجوا دیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے  چیمپینز ٹرافی کا مجوزہ شیڈول انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کو بھجوا دیا۔

غیر ملکی میڈیا  کے مطابق پی سی بی کی جانب سے بھیجے گئے شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ چیمپینز ٹرافی میں مجموعی طور پر 15 میچز کھیلے جائیں گے،جو کہ19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان کے 3شہروں میں کھیلے جائینگے،؎چیمپینز ٹرافی کے فائنل کیلئے 10 مارچ ریزرو ڈے رکھا گیا ہے،پاکستان اور بھارت یکم مارچ کو لاہور میں مدمقابل ہونگے،چیمپینز ٹرافی کے 7 میچز لاہور ، کراچی میں 3اور راولپنڈی میں 5 میچز کھیلے جائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے خوشخبری