بیہودہ لباس پہنے پر خلیل الرحمٰن کا صبا قمر کو ڈرامے میں کاسٹ نہ کرنے اعلان

Jul 03, 2024 | 20:56:PM
بیہودہ لباس پہنے پر خلیل الرحمٰن کا صبا قمر کو ڈرامے میں کاسٹ نہ کرنے اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف  ہدایتکار خلیل الرحمٰن قمر نے کہا ہے کہ بیہودہ لباس پہننے ک کی وجہ سے  آئیندہ اداکارہ صبا قمر کے ساتھ کبھی کام نہیں کریں گے۔

 معروف مصنف اور شوبز انڈسٹری کے مختلف معروف فنکاروں سے متعلق اپنی بے باک رائے رکھنے اور تبصروں کے سبب شہ سرخیوں کی زینت بنے ہوئے ہیں،اداکار نعمان اعجاز سے نفرت کے اظہار اور اُنہیں گھٹیا قرار دینے کے بعد خلیل الرحمٰن قمر نے سرِ فہرست کی اداکارہ صباقمر سے متعلق اپنا نیا بیان دے کر ایک اور تنازع کو ہوا دے دی ہے، حال ہی میں خلیل الرحمٰن نے یوٹیوب پر ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی۔

اس دوران اُنہوں نے جہاں اپنے بچپن، جوانی، زندگی کی جدوجہد اور طلاقوں کی بڑھتی شرح پر بات کی وہیں میزبان کی جانب سے پوچھے گئے متعدد سوالات پر جواب بھی دیے۔

خلیل الرحمٰن سے پوچھا گیا کہ ’کون سی ایسی اداکارہ یا اداکار ہے جسے کبھی بھی کاسٹ نہیں کرنا چاہیں گے؟‘ جس پر مصنف کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال کہ میں آئندہ کبھی اداکارہ صبا قمر کے ساتھ کام کروں گا، جس طرح کا بیہودہ لباس اداکارہ پہنتی ہیں وہ میرے کرداروں کیلئے موزوں نہیں۔

خلیل الرحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ صبا قمر نے میرے ڈرامہ سیریل ’بنٹی آئی لو یو‘ میں شاندار پرفارمنس دی لیکن اس قسم کی ڈریسنگ ہمارے اصولوں اور ثقافت کے خلاف ہے،انہوں نے کہا کہ حالانکہ صباقمر بہترین اداکارہ ہیں، ایسے کپڑے پہننا اُن کا حق ہے اور مجھے اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے لیکن پھر مجھے بھی انتخاب کرنے کا حق ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: شوہر بھارتی فلمساز ہیں، مدیحہ امام نے پہلی بار شادی سے متعلق آگاہ کردیا