اسلام آباد؛ سرچ آپریشن کے دوران پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، مقدمہ درج

Jul 03, 2024 | 21:02:PM
اسلام آباد؛ سرچ آپریشن کے دوران پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، مقدمہ درج
کیپشن: وفاقی دارالحکومت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔سنگجانی کے علاقہ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں خودکش جیکٹ ،ہینڈ گرنیڈ ،بارودی مواد برآمدگی کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا،مقدمہ انسداد دہشتگردی کی دفعہ ،اقدام قتل سمیت 9 دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ رات سرچ آپریشن کے دوران سنگجانی میں جھاڑیوں سے پولیس پر فائرنگ کی گئی۔چار ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے ڈھوک پراچہ کی طرف فرار ہوئے۔پولیس سرچنگ کے دوران جھاڑیوں سے ایک کلاشنکوف ،دو ہینڈ گرنیڈ ،دو ڈیٹو نیٹر اور ایس ایم جی گنز کے کارتوس برآمد ہوئے۔بارودی کا وزن نصف کلو سے زائد ہے۔ 

مقدمہ ایس ایچ او تھانہ ترنول کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے،فرار ملزمان کی تلاش کیلئے پولیس کی سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: سٹامپ پیپر فیس میں 20ہزار روپے تک اضافہ