پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک،متنازعہ بیانات دینے والےارکان عمران خان سےملاقات کرینگے

Jul 03, 2024 | 21:39:PM

 (24نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں گرو پ بندیاں اور فارورڈ بلاک کے خبروں کے درمیان عمران خان اڈیالہ جیل میں متنازعہ بیانات دینے والے پارٹی ممبران سے ملاقات کریں گے۔  

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں گروپ بندیاں،فارورڈ بلاک بنانے کی دھمکیاں اور قیاس آرائیوں کےحوالے سے بانی پاکستان تحریک انصاف کی ہدایت پر کل متنازعہ بیانات دینے والے ارکان ملاقات کریں گے، کل گروہ بندی کرنے والے فریقین کو  وارننگ دیئے جانے کا امکان ہے ۔   

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اسد قیصر ، عمر ایوب ، شہریار آفریدی ، شاندانہ گلزار ، عامر ڈوگر ، جنید اکبر کل اڈیالہ جیل جایئں گے،بانی پاکستان تحریک انصاف پارٹی رکن و ممبر قومی اسمبلی  شاندانہ گلزار کا پارٹی کی موجودہ قیادت کے حوالے سے بیانات پر پوچھ گچھ کی جائے گی، علاوہ ازیں جنید اکبر کے تحفظات سنے جائیں گے،جنید اکبر نے احتجاج پی ٹی آئی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے استعفی بھی دیا تھا۔ 

واضح رہے کہ بیرسٹر گوہر علی نے گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں بانی تحریک انصاف سے ملاقات میں صورتحال سے آگاہ کیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں: 12 سال بعد سزائے موت کا فیصلہ کالعدم قرار،سپریم کورٹ نےملزم کو رہا کر دیا

مزیدخبریں