پاکستان،ترکیہ اور آذر بائیجان کے مابین سہ فریقی دور ،وزیر اعظم سمیت دونوں ممالک کے صدور کی شرکت

Jul 03, 2024 | 22:11:PM
پاکستان،ترکیہ اور آذر بائیجان کے مابین سہ فریقی دور ،وزیر اعظم سمیت دونوں ممالک کے صدور کی شرکت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )پاکستان ، ترکیہ اور آذر بائیجان کے مابین سہ فریقی بات چیت کےدور میں وزیراعظم  شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر طیب اردگان اور آذربائجان کے صدر   الہام علییوف کے ہمراہ سہ فریقی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں علاقائی اور عالمی امن و خوشحالی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،پائیدار معاشی ترقی کی ترویج کیلئے علاقائی تعاون کے فروغ کے حوالے سے بات چیت بھی کی گئی۔ 

وزیراعظم  شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ترکیہ اور آذر بائیجان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، وزیراعظم نے تینوں ممالک کے مابین معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں سےفریقی تعاون کو فروغ دینے کیلئے حکمت عملی ترتیب دینے کی ضرورت پر زور  دیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ترکیہ اور آذر بائیجان کے ساتھ معیشت، توانائی ، سیاحت، موسمیات ، ثقافت ،تعلیم اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سہ فریقی تعاون کو فروغ دینے پر یقین رکھتا ہے۔ 

اس ملاقات سے پہلے تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے مابین سہ فریقی بات چیت کا دور ہو چکا ہے۔

 شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم کی ازبکستان کے صدر سے  بھی ملاقات کی  ۔

وزیراعظم اور ازبکستان کے صدر نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان کثیر جہتی تعلقات , تجارت، روابط، دفاع، سلامتی، ثقافت اور عوام سے عوام کے رابطوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا، دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کی ازبکستان خطے کے ممالک کے لئے  تجارت کی توسیع کے حوالے سے ایک ٹرانزٹ پوائنٹ ہے ، اس حوالے دستیاب مختلف آپشنز کی جانچ شروع کرنے پر اتفاق کیا۔

 

 علاوہ ازیں  دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھانے کے لیے کراچی پورٹ کو ترمز سے منسلک کرنے پر بھی تبادلہ  خیال کیا گیا،وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک خوشحال وسطی ایشیا اور بڑھے ہوئے علاقائی روابط کیلئے پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا اور  اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ترجیحی تجارتی معاہدے اور پاکستان ازبکستان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کو عملی جامہ پہنانے سے دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا،  افغانستان  کی صورتحال اور پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے پاکستان اور ازبکستان دونوں کے مشترکہ عزم پر بھی تبادلہء خیال کیا، ازبکستان-افغانستان-پاکستان ریلوے منصوبے کی جلد تکمیل پر بھی تبادلہء خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک،متنازعہ بیانات دینے والےارکان عمران خان سےملاقات کرینگے