باجوڑ؛ سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دہشتگرد کمانڈر عرفان اللہ ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد کمانڈر عرفان اللہ عرف عدنان مارا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہائی پروفائل دہشتگرد کی مبینہ موجودگی کی اطلاعات پر باجوڑ میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا،آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلہ میں دہشتگرد کمانڈر عرفان اللہ عرف عدنان ہلاک ہو گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کے متعدد واقعات میں ملوث تھا،ہلاک دہشت گرد بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کے ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا،آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی لوگوں نےسکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا،دہشت گردی کے مکمل خاتمہ کیلئے علاقہ مکینوں نے سکیورٹی فورسز کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔
یہ بھی پڑھیں: فوادچودھری کی پی ٹی آئی قیادت پرشدید تنقید،عمران خان کے جیل سے باہر آنے کا فارمولا بھی بتا دیا