(24 نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں اور نااہلی سے مہنگائی کا سونامی معاشرے کو بے رحمی سے نگل رہا ہے۔
اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مئی میں مہنگائی 17 فیصد اور اپریل میں 21 فیصد کی بلند ترین سطح پر رہی، یہ ہے عوامی حقیقت۔شہباز شریف نے کہا کہ اتنی زیادہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔لیگی صدر کا کہنا تھا کہ آٹا، دالیں، سبزی، گوشت، خوردنی تیل سمیت تمام اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بلند ترین سطح پر ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ ایک سال میں غریب عوام کے بجلی کے بلوں میں 60 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں اور نااہلی سے مہنگائی کا سونامی معاشرے کو بے رحمی سے نگل رہا ہے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ 2013 سے 2018 میں غربت میں کمی کی 5 سال کی محنت 3 سال میں ضائع کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: امتحانات سے متعلق وزیرتعلیم سندھ کا اہم اعلان