(24 نیوز)نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک تین وکٹوں کے نقصان پر 246 رنز بنالیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو مفید ثابت نہ ہوا ہے اور اسکی پہلی تین وکٹیں جلد ہی گرگئیں۔ٹام لیتھم 23، کپتان کین ولیمسن 13اور راس ٹیلر 14 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ،تاہم اس کے بعد اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے ڈیون کینوے اور ہینری نکلس نے بہترین پارٹنر شپ قائم کی۔جب کھیل ختم ہوا تو ڈیون کینوے 136اور ہینری نکلس 46 رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔انگلینڈ کی جانب سے روبنسن نے دو جبکہ جیمز اینڈرسن نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:کمرے میں داخلے کی شر ط کے بعد صبا قمر کا ایک اور حیرت انگیز بیان