(24 نیوز)اداکارہ ماہرہ خان نے ملالہ یوسف زئی کے برطانوی جریدے ووگ کے سرورق کی زینت بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
خیال رہے کہ نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی جولائی میں فیش میگزین ووگ کے 2021 کے ایڈیشن میں سرورق پر نظر آئیں گی۔ اس حوالے سے خود ملالہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں ماہرہ خان کی تصویر شیئر کی۔
ساتھ میں انھوں نے لکھا کہ ’میں اس طاقت کو جانتی ہوں جو ایک نوجوان لڑکی اپنے دل میں لیے چلتی ہے، اس وقت کہ جب اس کے پاس مقاصد ہوں۔‘انھوں نے مزید لکھا کہ ’مجھے امید ہے کہ ہر وہ لڑکی جو اس سرورق کو دیکھتی ہے، اسے یہ علم ہوجائے گا کہ وہ اس دنیا کو تبدیل کرسکتی ہے۔‘
ان کی اس پوسٹ کو ماہرہ خان نے ری ٹوئٹ کیا، اور یہ کہتے ہوئے حوصلہ افزائی کی کہ آپ نے بالکل درست کہا۔ ماہرہ نے ملالہ یوسف زئی کو نتھی کرتے ہوئے لکھا کہ آپ جگمگا رہی ہیں، جبکہ انھیں یقین دلایا کہ وہ ہمیشہ ان کے لیے خوش ہیں۔