(24 نیوز)موذی وبا کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں مزید92 افراد انتقال کر گئے جبکہ کورونا کے 2 ہزار28 نئےکیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ93 فیصد رہی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار22 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ26 ہزار695ہے۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 53 ہزار99ہے اور 8 لاکھ 52ہزار574افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار132افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ صوبہ سندھ میں 5 ہزار73، صوبہ خیبرپختونخوا 4 ہزار113، اسلام آباد 763، گلگت بلتستان 107، صوبہ بلوچستان میں 285اور آزاد کشمیر میں 549 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 81 ہزار446، صوبہ خیبرپختونخوا ایک لاکھ 33 ہزار450، صوبہ پنجاب 3 لاکھ40 ہزار 989، صوبہ سندھ 3 لاکھ 20 ہزار488، صوبہ بلوچستان 25 ہزار370، آزاد کشمیر 19 ہزار344 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 608 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،ایک جوان شہید