پاکستانی عوام کیلئے جاپانیوں کا تحفہ’’ ڈوپلر ریڈار ‘‘فعال

Jun 03, 2021 | 10:18:AM

 (24نیوز)ڈوپلر ریڈار جاپان کے شہریوں کی طرف سے پاکستان کی عوام کے لیے تحفہ ہے، یہ عمارت 9 میگ کے زلزلے کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے،محکمہ موسمیات نے موسمیاتی سرگرمیوں کی تیز ترین پیشگوئی کرنے والا ڈوپلر ریڈار فعال کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی اداروں نے پاکستان کو ان ممالک میں شامل کیا ہے جو موسمیاتی تبدیلی کے باعث معاشی نقصانات کا سامنا کررہے ہیں، موسمیاتی تبدیلیاں موسم کی بروقت پیشگوئی کو الجھا رہی ہیں۔پاکستان ہر سال موسمیاتی تبدیلیوں کا خمیازہ سالانہ تقریباً  3.8بلین ڈالر کے نقصان کی صورت میں بھگت رہا ہے جب کہ کراچی بھی شدید موسمیاتی تبدیلیوں کی زد میں ہے جہاں آدھا مون سون بارشوں کے انتظار میں گزرتا ہے اور پھر اچانک ہونے والی تیز بارش شہر میں اربن فلڈنگ کا باعث بن جاتی ہے۔ 

اچھی خبر یہ ہے کہ محکمہ موسمیات کا ڈوپلر ریڈار اب فعال کردیا گیا ہے جو 450کلومیٹر کے دائرے میں بننے والے سمندری طوفان اور  بادلوں میں بارش برسانے کی استطاعت کی بھی پیشگوئی کرسکے گا۔1991 میں جاپان کے تعاون سے لگائے گئے ریڈار کے وہی ماہرین اب جدید ڈوپلر ریڈار میں بھی تکنیکی معاونت اور تربیت فراہم کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    لاہور ہائیکورٹ کا انصاف کی بروقت فراہمی کیلئے اہم اقدام

مزیدخبریں