(24 نیوز)بھارتی ریاست کرناٹک میں چامراج نگر ضلع کے مکاناہلی گاؤں میں کورونا وائرس سے متاثرہ شخص نے ڈر کر اپنی اہلیہ اور دو بیٹیوں کے ساتھ خودکشی کرلی۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی شناخت مہادیوسوامی اس کی اہلیہ منگلما اور دو لڑکیوں گیتا اور شروتی کے طور پر ہوئی ہے ۔ پولیس کے مطابق مہا دیواسوامی کورونا سے متاثر ہونے کے بعد گھر میں قرنطینہ میں تھا۔ اسے ڈرتھا کہ کورونا وائرس اس کے باقی گھر کے افراد میں بھی پھیل سکتا ہے اور اس کے علاوہ مالی حالت خراب ہونے کی وجہ سےمہادیوسوامی نے اتنا بڑا قدم اٹھایا۔اس واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور اس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر مزید کارروائی شروع کردی۔
یہ بھی پرھیں: کورونا کے حملے جاری، مزید92 افراد جان کی بازی ہار گئے