18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن شروع

Jun 03, 2021 | 10:43:AM
18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے ملک میں آج سے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسی نیشن کا آغاز ہوگا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے 3 جون سے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کا فیصلہ کیا تھا جس کے لئے شہریوں کو رجسٹریشن کی ہدایت کی گئی تھی۔ملک بھر میں ویکسی نیشن کے لئے رجسٹریشن کرانے والے 18 سال سے زائد عمر کےا فراد کی ویکسی نیشن شروع  ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک 79 لاکھ 53 ہزار سے زائد افراد کی ویکسی نیشن مکمل کی جاچکی ہے۔ رواں برس ملک میں 7 کروڑ افراد کو ویکسین لگانے کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے۔ْہدف کو پوراکرنے کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں: کورونا کے حملے جاری، مزید92 افراد  جان کی بازی ہار گئے