(24نیوز)نجی ائیر لائن کے ذریعے عراق سے آنے والے 4 مسافروں میں بھارتی کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حیدر آباد لالہ جعفر کے مطابق تمام افراد 25 مئی کو نجی ائیرلائن کے ذریعے عراق سے اسلام آباد پہنچے تھے جب کہ ان کے ساتھ مزید 11 افراد بھی پاکستان آئے تھے جن میں سے اب تک صر ف ایک شخص کا معلوم ہوسکا ہے اور دیگر 10کی تلاش جاری ہے، ان تمام افراد کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔
واضح رہے کہ ڈی ایچ او کا کہنا ہےکہ بھارتی کورونا سے متاثرہ حیدرآباد کے چاروں شہری اسلام آباد میں قرنطینہ ہیں، ان کے تمام اہلخانہ کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا ہے جس کی رپورٹ آج آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ،تیز ہوائیں