حکمران ناکام۔ریکارڈ پیداوار ہوئی تو آٹا اور چینی مہنگی کیسے ہوگئی؟۔ بلاول
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے جھوٹ کا پول کھل چکا ہے، گندم اور گنے کی ریکارڈ پیداوار ہوئی تو آٹا اور چینی مہنگی کیسے ہوگئی؟۔پی ٹی آئی حکومت نے فی کس آمدنی زیادہ دکھانے کیلئے پرانی مردم شماری کا استعمال کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تنخواہوں کی ادائیگی تک کے لئے قرضے لینے والی پی ٹی آئی حکومت معاشی محاذ پر بری طرح ناکام ہوچکی ہے، توانائی کے شعبے کی شرح نمو میں 22 فیصد سے زائد کمی کے اعتراف کے باوجود صنعتی ترقی کے دعوے مضحکہ خیز ہیں، پیپلزپارٹی کی حکومت کے پانچ سالہ دور میں عام آدمی کی آمدنی میں 59 فیصد اضافہ ہوا۔ پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کے اقدامات کی وجہ سے سندھ میں سب سے زیادہ فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا ہے، بھارت، افغانستان اور بنگلہ دیش سمیت پورے جنوبی ایشیا میں 10.9 فیصد کی شرح کے ساتھ پاکستان میں سب سے زیادہ مہنگائی ہے۔حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن شروع