ہمارے تعلقات کیوں اتنے کشیدہ۔۔۔ طیب اردگان  جوبائیڈن سے ملاقات کرینگے

Jun 03, 2021 | 10:56:AM
ہمارے تعلقات کیوں اتنے کشیدہ۔۔۔ طیب اردگان  جوبائیڈن سے ملاقات کرینگے
کیپشن: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان اور امریکی صدر جو بائیڈن  (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)ترکی کے صدر رجب طیب اردگان امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کرکے دونوں ممالک کے تعلقات میں پیدا ہونے والی کشیدگی پرتبادلہ خیال کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک صدر طیب اردگان اور امریکی صدر جو بائیڈن کے درمیان یہ ملاقات 14 جون کو شمالی اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر کو ہوگی۔اس حوالے سے طیب اردگان نے ترک میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا’’میں سوال کروں گا کہ ہمارے تعلقات کیوں اتنے کشیدہ ہوگئے ہیں؟۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورمیں بھی ترکی اورامریکہ کے تعلقات اتنے تناؤ کا شکار نہیں ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تناؤ امریکہ کے سابقہ ​​ڈیموکریٹک صدور کے دور حکومت میں بھی نہیں پیدا ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا مریض نے ڈر کر اہلیہ اور دوبیٹوں سمیت خودکشی کر لی