لاہور قلندرز کاتمام لاہوریوں کو ویکسین لگانے کا ہدف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان سپر لیگ کی مقبول ترین فرنچائز لاہور قلندرز نے ضلعی انتطامیہ کے تعاون سے قلندرز ویکسی نیشن سینٹر قائم کردیا،انہوں نے کہا کہ تمام لاہوریوں کو ویکسین لگانے کا ہدف ہے تاکہ آئندہ پی ایس ایل لاہور میں ہو ۔
تفصیلات کے مطابق گلبرگ لاہور میں قلندرز ویکسی نیشن سینٹر کا افتتاح ڈی سی لاہور مدثر ریاض اور لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے کیا۔ ویکسی نیشن سینٹر کے معائنے کے بعد ڈی سی لاہور مدثر ریاض کا میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کا سینٹر کے قیام کے لیے آگے آنا قابل ستائش ہے، شہرمیں 36 ویکسی نیشن سینٹر قائم ہو چکے ہیں۔
Fulfilling its social responsibility ..@lahoreqalandars is opening a COVID vaccination center in Lahore in collaboration with Local government. #mainhoonqalandar #Dilse @atifnaeemrana pic.twitter.com/xlbhyKLosG
— Sameen Rana (@sameenrana) June 2, 2021
واضح رہے کہ اس موقع پر سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے کہا کہ جان ہے تو جہان ہے، اس لیے شہریوں کو ویکسین لگوانی چاہیے ،کوشش ہے کہ پورے شہر کو ویکسین لگائیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں آج چاند کا نظر آنا ممکن ہے یا نہیں؟ وفاقی وزیر فوادچودھری کا اہم بیان