ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کو تنخواہ نہیں ملے گی:مراد علی شاہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) کورونا وائر س کی روک تھام کے حوالے سےوزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کااہم اقدام کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بند کرنے کی ہدایت جاری کردی۔
مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں صوبے بھر میں کورونا کی صورتحال پر غور کیا گیا اور صوبے میں ویکسی نیشن کے اعدادو شمار کا بھی جائزہ لیا گیا۔مراد علی شاہ نے وزارت خزانہ کو ہدایت دی ہےکہ ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کی تنخواہیں جولائی سے بند کی جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کے حملے جاری، مزید92 افراد جان کی بازی ہار گئے
دوسری جانب سندھ کے محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں اب تک 15 لاکھ 50 ہزار 553 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے جن میں سے 11 لاکھ 21 ہزار افراد پہلی ڈوز اور 4 لاکھ 29 ہزار افراد دوسری ڈوز لگواچکے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں 78 ہزار 799 افراد کو ویکسین لگائی گئی جن میں سے 57 ہزار 541 افراد کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی گئی اور 21 ہزار 258 افراد کو دوسری ڈوز لگائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن شروع