سندھ ہائیکورٹ :لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق کیس نمٹا دیاگیا

Jun 03, 2021 | 11:33:AM
سندھ ہائیکورٹ :لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق کیس نمٹا دیاگیا
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت میں شہری یاسین ودیگر کی بازیابی کی ہدایت کے ساتھ لاپتا شہریوں کی نشاندہی پر کیس نمٹا دیاگیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران تین لاپتا شہریوں سے متعلق وفاق اورصوبائی حکومت کی رپورٹ پیش کی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ2017 سے لاپتا محمد یوسف مردان جیل میں قید ہے، ایک لاپتا شہری کراچی سینٹرل جیل میں ہے جبکہ لاپتا شہری حارث گھر واپس پہنچ گیا۔ سندھ ہائی کورٹ کی لاپتا شہری یاسین ودیگر کی بازیابی کی ہدایت کرتے ہوئے پولیس، رینجرز و دیگر سے  ماہ اگست میں رپورٹ طلب کرلی۔
 یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسی نیشن نہ لگوانے والے ملازمین کی تنخواہیں بند کرنے کی ہدایت