اپوزیشن ہر معاملے میں کنفیوژن کا شکار ہے: فواد چودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن ہر معاملے میں کنفیوژن کا شکار ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ اپوزیشن کہتی ہے بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے دوسری طرف بجٹ پر سیمینار کئے جا رہے ہیں۔ اگر اپوزیشن پارلیمان میں آئے اور انتخابی اصلاحات سمیت اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرے تو یہ خوش آئند ہوگا۔
اپوزیشن ہر معاملے میں کنفیوژن کا شکار ہے۔ ایک طرف کہتے ہیں، بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے، دوسری طرف بجٹ پر سیمینار منعقد ہو رہے ہیں۔اگر اپوزیشن پارلیمان میں آئے اور انتخابی اصلاحات سمیت اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرے تو یہ خوش آئند ہو گا، قابل عمل تجاویز پر ضرور غور کریں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 3, 2021
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہم اپوزیشن کی قابل عمل تجاویز پر ضرور غور کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسی نیشن نہ لگوانے والے ملازمین کی تنخواہیں بند کرنے کی ہدایت